اسرائیل کے لیے 14 ارب ڈالرز کی امداد کے لیے بائیڈن کا کانگریس پر دباؤ
53
M.U.H
15/04/2024
اسرائیل کے لیے 14 ارب ڈالرز کے امدادی بل کی منظوری کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس پر دباؤ بڑھا دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اس حوالے سے ریپبلکن ہاؤس کے اسپیکر مائیک جانسن سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ مائیک جانسن نے امریکی صدر سے جواب میں کہا ہے کہ ریپبلکن پارٹی اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے کی امریکی ضرورت کو سمجھتی ہے۔ ریپبلکن ہاؤس کے اسپیکر کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں ہفتے امریکی اخراجات کے پیکیج آگے بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔