انصاراللہ : اسرائیلی بحری جہاز کو قبضہ میں لینا، جنگ میں ہماری شمولیت کا اعلان ہے
435
m.u.h
20/11/2023
یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمدعبدالسلام نےکہا ہے کہ ہم نے آپریشن کرتے ہوئے اسرائيلی بحری جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہماری مسلح افواج غزہ کی استقامت کی حمایت اور صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں سنجیدہ ہیں۔ عبدالسلام نے صراحت کے ساتھ کہا کہ جھڑپوں کا دائرہ نہ پھیلنے کا انحصار غزہ پٹی کے خلاف غاصب اسرائیل کی جارحیت بند ہونے پر ہے۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ دنیا کے ہر آزاد انسان پر واجب ہے کہ وہ غزہ کے خلاف اسرائيلی جارحیت رکوانے کے لئے اقدام کرے کیونکہ ایسی دنیا میں مذمتی بیانات کا کوئی فائدہ نہیں ہے جو صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے۔
واضح رہے کہ یمن کی بحریہ نے بحیرۂ احمر میں ایک اسرائیلی بحری جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اس پر باون افراد سوار تھے جن کو قید کر لیا گيا ہے۔ المیادین نے رپورٹ دی ہے کہ اس بحری جہاز کے عملے اور اس پر سوار تمام افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ ان کی شہریت معلوم کی جاسکے۔