عرب لیگ: جنگ بندی کے لیے عالمی برادری سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ
402
m.u.h
12/10/2023
فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جرائم کے نتیجے میں شروع ہونے والی جنگ پر عرب لیگ کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق عرب وزرائے خارجہ نے غزہ میں کشیدگی اور بگڑتی صورتحال کا جائزہ لیا اور اجلاس میں فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی۔
اعلامیے کے مطابق جنگ جاری رہنے کی صورت میں انسانی مسائل اور المناک صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا اور عالمی برادری سے جنگ بند کرانے اور خطے کو خطرے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اعلامیے میں غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور انسانی امداد کی ترسیل کی فوری اجازت دیئے جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ فلسطینی وزیرِ خارجہ ریاض المالکی نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کے خلاف جنگ و جارحیت بند کی جائے اور غزہ کے مظلوم شہریوں کو بنیادی ضروریات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔