شام؛ دمشق کے علاقے زینبیہ میں زور دار دھماکے، 35 افراد شہید و زخمی
286
m.u.h
28/07/2023
شام کے علاقے دمشق کے جنوب میں واقع زینبیہ کے ابوالفضل العباس ٹاون کے قریب ہونے والے خوفناک دھماکوں میں 6 افراد شہید اور 29 زخمی ہوئے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک دھماکہ السودان شاہراہ پر ایک موٹر سائیکل میں عزاداروں کیلئے لگائی گئی ایک سبیل کے قریب ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ المدارس روڈ پر ہوا۔
بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ایک ٹیکسی میں نصب کیا گيا تھا تاہم سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
دمشق میں ہونے والے دو دھماکوں میں کم سے کم 6 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ عورتوں اور بچوں سمیت 29 افراد زخمی بھی بتائے جاتے ہیں۔
اسی دوران عراق کے العہد ٹی وی چینل نے حضرت زینب (ع) کے روضے کے قریب ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار کیے جانے کی خبر دی ہے۔