امریکہ نے مزاحمتی محاذ کی انٹرنیٹ سائٹوں کو مسدود کردیا
932
M.U.H
23/06/2021
امریکہ نے اظہار بیان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزاحمتی محاذ کی انٹرنیٹ سائٹوں العالم، یمن کی المسیرہ، پریس ٹی وی، کتائب حزب اللہ عراق، بحرین کی اللولوء ، فلسطین الیوم اورالکوثر کو بند کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت انصاف نے سامراجی اہداف کے تحت گذشتہ برس کے اواخر سے مزاحمتی تنظیموں کی سائٹوں کو بند کرنے کا آغاز کیا تھا تاکہ عراق، یمن ، فلسطین ، بحرین اور دیگر علاقوں کے مظلوموں کی آواز دنیا تک نہ پہنچ سکے۔ امریکی حکومت کا یہ اقدام اظہار خیال اور اظہار بیان کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اور ذرائع ابلاغ پر دہشت گردانہ حملہ ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹوں کو مسدود کرنے کے سلسلے میں امریکی وزارت انصاف جلد بیان صادر کرےگی، لیکن امریکی وزارت اصاف نے ابھی تک اپنے دہشت گردانہ اور معاندانہ اقدام کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔