491 M.U.H 20/11/2018
نئی دہلی، 20 نومبر: کانگریس صدر راہل گاندھی نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے سینئر افسر کے حکومت پر لگائے گئے الزامات کے سلسلے میں آج وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جانچ ایجنسی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے لوگوں کے بھروسے کو ٹھیس پہنچ رہی ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ ’’دہلی میں ’چوکیدار ہی چور‘ نامی ایک کرائم تھرلر چل رہا ہے ۔ نئے ایپی سوڈ میں سی بی آئی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے ایک وزیر، قومی سلامتی کے مشیر، قانون سیکرٹری اور کابینہ سیکرٹری کے خلاف سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ وہیں گجرات سے لایا گیا اس کا ساتھی کروڑوں کی وصولی کر رہا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح کے الزامات لگائے جا رہے ہیں اس سے لوگوں کا جمہوریت پر سے اعتماد ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا ’’افسر تھک گئے ہیں ، بھروسہ ٹوٹ گیا ہے اور جمہوریت رو رہی ہے‘‘۔ واضح رہے کہ سی بی آئی کے ڈی آئی جی منیش کمار سنہا نے سینئر افسروں، قومی سلامتی کے مشیر اور ایک کابینہ وزیر پر کام کے لئے دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔ مسٹر سنہا سی بی آئی کے اسپیشل ڈائریکٹر راکیش استھانہ کے خلاف درج ایف آئی آر کی تحقیقات کر رہے تھے۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔