امریکہ کے آئی این ایف معاہدہ سے علاحدہ ہونے پر روس دے گا جواب
423
M.U.H
20/11/2018
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے امریکہ کے درمیانی فاصلے تک نیوکلیائی طاقت (آئی این ایف ) معاہدہ سے الگ ہونے پر روس کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کی بات کہی ہے۔
مسٹر پوتن نے پیر کو دفاعی صنعت کے مسائل پرہوئی میٹنگ میں کہا ’’آج میں امریکہ کے آئی این ایف معاہدہ سے الگ ہونے کی صورت میں ہماری جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے سلسلے میں تجویز رکھتا ہوں۔میں نے ایک بار پھرسے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم اہم مسائل پر امریکی شراکت داروں کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ بھی پوری ذمہ داری کے ساتھ اس بات کا احترام کریں گے‘‘۔
روسی صدر نے زور دے کر کہا ’’امریکہ کا آئی این ایف معاہدہ سے الگ ہونے کے فیصلے کا ہماری طرف سے یقینی طور پر جواب دیا جائے گا”۔