یورپی ممالک کی ایران کے ساتھ مخصوص مالیاتی نظام پر مشاورت
591
M.U.H
20/11/2018
یورپی یونین نے ایران جوہری معاہدے میں شامل تین یورپی ممالک جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران سے متعلق مخصوص مالیاتی میکنزم پر تبادلہ خیال کیا۔
وال سٹریٹ جرنل اخبار کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہلگا اشمد اور برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے اعلی سفارتکاروں کے درمیان ایک خصوصی بیٹھک ہوئی جس میں انہوں نے ایران اور یورپ کے درمیان آئندہ نافذ ہونے والے مخصوص مالیاتی نظام پر گفتگو کی۔
ہلگا اشمد نے یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے پہلے تین یورپی ممالک کے ایران سے متعلق مذاکرات کئے۔
یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کے خاتمے کی کوششوں کے باوجود یورپی ممالک سمیت چین اور روس اس معاہدے کو بچانے کے لئے پُرعزم ہیں۔
یورپی یونین غیرقانونی امریکی پابندیوں کو غیرموثر کرنے اور ایران کے ساتھ باہمی تجارتی کو آسان بنانے کے لئے نئے مالیاتی نظام کے قیام چاہتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ 8 مئی کو غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کردیا اور اس کے علاوہ ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا بھی حکم جاری کردیا۔