جرمنی نے خاشقجی کے قتل میں ملوث 18 سعودی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کی
575
M.U.H
20/11/2018
جرمنی کے وزیر خارجہ نے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 18 سعودی عرب کے اہلکاروں پر جرمنی میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔
جرمن وزیر خارجہ نے برسلز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاشقجی کے قتل میں ملوث 18 سعودی حکام پر جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے ۔
اس نے کہا کہ جرمنی خفیہ اداروں کے مطابق سعودی عرب کے 18 حکام استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں خاشقجی کے بہیمانہ قتل میں ملوث ہیں۔
جرمن حکومت نے اس سے قبل سعودی عرب سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خاشقجی کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات صاف اور شفاف طریقہ سے انجام دے ۔
ذرائع کے مطابق خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کے ولیعہد براہ راست ملوث ہیں۔
عرب ذرائع کے مطابق خاشقجی کو محمد بن سلمان کے حکم پر2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا۔