یورپ، مالیاتی لین دین پر خصوصی میکنزم کا اجرا کرے: قاسمی
612
M.U.H
20/11/2018
اسلامی جمہوریہ ایران نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تجارت کے لئے مخصوص مالیاتی لین دین کے میکنزم کو جلد نافذ کریں۔
یہ بات ترجمان دفترخارجہ "بہرام قاسمی" نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ملکی اور غیرملکی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یورپ بالخصوص جوہری معاہدے میں شامل تین یورپی ممالک کو چاہئے کہ ایران سے متعلق اپنے وعدوں پر عملدرآمد کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپ کی جانب سے خاص مقصد کے لئے بنائے جانے والے نظام (SPV) کو بعض وجوہات کی بنا پر کسی حد تک سست روی کا سامنا ہے اور ہمیں انتظار ہے کہ تین یورپی ممالک اس مالیاتی نظام کے مسائل کے حل اور اسے جلد نافذ کرنے کے لئے سنجیدہ کوشش کریں گے۔
ایرانی ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ جوہری معاہدے میں شامل تین یورپی ممالک تعمیری مشاورت کے ذریعے خصوصی مالیاتی نظام کے نفاذ کو یقینی بنائیں گے۔