ایران کا اقوام متحدہ سے ادویات پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ
440
M.U.H
20/11/2018
اسلامی جمہوریہ ایران کی اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے اعلی اراکین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام میں ایک خط میں امریکی کی جانب سے ایرانی ادویات پرعائد پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
'ایرج فاضل' اسلامی جمہوریہ ایران کی اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ اور 'محمدرضا ظفرقندی' اس تنظیم کی اعلی کونسل کے سربراہ نے اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل 'انٹونیو گوٹیرش' کے نام میں ایک خط میں امریکہ کی جانب سے ایران کے ادویات اور صحت سے متعلق مصنوعات پرعائد پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے اس خط میں لکھا ہے کہ 8 مئی کو غیر قانونی طور پر ایران کے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور اس کے نتیجے میں ایران پرعائد اقتصادی پابندیاں، صحت کے شعبے پر نقصان دہ اثرات مرتب کیے ہیں۔