ایران، افغانستان میں قیام امن کی ہر کوشش کی حمایت کرے گا: ظریف
520
M.U.H
20/11/2018
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران، افغانستان کو امن بنانے کے مقصد سے کسی بھی کوشش کی حمایت کرے گا اور اس حوالے سے ہم اقوام متحدہ کے ساتھ بھی تعاون کے لئے تیار ہیں۔
'محمد جواد ظریف' نے آج بروز پیر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان 'تادامیچی یاماموتو' کے ساتھ ملاقات کے دوران میں کہا کہ ایران، افغانستان میں قیام امن کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کی بھر پور حمایت کرے گا۔
انہون نے کہا کہ ایران، افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے بھی افغان امن عمل سے متعلق ایران کی حمایتوں کو سراہتے ہوئے افغانستان میں قیام امن و استحکام اور اسی حوالے سے جینوا کانفرس کے لئے ایران کے تعمیری کردار کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔
تادامیچی یاماموتو کے مطابق، افغان امن عمل سے متعلق جینوا کانفرس، افغانستان اور اقوام متحدہ کی مشترکہ میزبانی سے انعقاد کیا جائے گا۔