542 M.U.H 25/09/2018
سپریم کورٹ میں جاری اجودھیا تنازعہ سے متعلق ایک پہلو کو آئینی بنچ کے سپر دکرنے یانہ کرنے کےمعاملہ میں 28ستمبرکو فیصلہ آسکتاہے ۔
عدالت عظمی اس پر فیصلہ سناسکتی ہے کہ مسجد میں نماز پڑھنا اسلام کا لازمی جزوہے یانہیں ۔اجودھیا میں رام مندر ۔بابری مسجد کا تنازعہ عدالت میں زیرالتواہے ۔اجودھیا کی زمین کس کی ہے ،اس پر ابھی سماعت کی جانی ہے۔حالانکہ چیف جسٹس دیپک مشرا،جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبدالنظیر کی بنچ نے اس معاملہ کو آئینی بنچ کو بھیجنے یانہ بھیجنے سے متعلق سماعت کی تھی اور گزشتہ 20جولائی کو اپنا فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔
یہ مسئلہ 1994کےاسمعیل فاروقی بنام حکومت ہندکے معاملہ میں عدالت کے اس فیصلہ سے متعلق ہے جس میں عدالت نے کہاتھا کہ مسجد میں نماز پڑھنا اسلام کا لازمی جزونہیں ہے ۔ایسے میں اس فیصلہ کے آئینی بنچ کے ذریعہ دوبارہ غور کئے جانے کی ضرورت ظاہر کی گئی ہے ۔
عدالت نے کہاہے کہ وہ اس پہلو پر فیصلہ کریگی کہ 1994کے آئینی بنچ کے فیصلہ کو دوبارہ جائزے کے لئے آئینی بنچ کو بھیجا جائے یانہیں ۔اسی مسئلہ پر فیصلہ محفوظ رکھاگیاتھا۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔