412 M.U.H 25/09/2018
رافیل سودے کے تعلق سے کانگریس صدر راہل گاندھی اور فرانس کے سابق صدر فرانسوااولاند کے بیانات میں یکسانیت قراردینے سے متعلق وزیرخزانہ ارون جیٹلی کے تبصرے کو کانگریس نے آج مضحکہ خیزقراردیااور کہاکہ معاملہ پر واضح جواب دینے کے بجائے حکومت غلط دلیل پیش کررہی ہے ۔
کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے پیر کو یہاں پارٹی کی معمول کی پریس بریفنگ میں کہاکہ مسٹر اولاند جوبیان دے رہے ہیں مودی حکومت اسکا جواب نہیں دے پارہی ہے اور مایوسی میں نامناسب زبان استعمال کرکے موضوع سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے ۔
مسٹر جیٹلی نے اتوارکو کہاتھا کہ رافیل سودے کے تعلق سے پچھلے دنوں مسٹر گاندھی اور مسٹر اولاند کے بیانوں ربط نظر آیاہے ،اسے دیکھتے ہوئے لگتاہے کہ دونوں کے مابین ضرور کوئی نہ کوئی تعلق ہے ۔رافیل کے تعلق سے مسٹر گاندھی کا بیان مسٹر اولاند کے ابتدائی بیانات سے میل کھاتاہے اور دونوں کے مابین تال میل بتاتاہے کہ اس میں کہیں کوئی رازضرورہے ۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔