فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کاعندیہ دیا ہے اورکہاہے کہ وہ اعلانیہ اور خفیہ کسی بھی طرح اسرائیل سے بات چیت پر تیار ہیں۔ اپنے دورہ فرانس کے دوران فرانسیسی صدر امانویل میکروں سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر عباس نے کہا کہ فلسطین کی جانب سے کسی بھی لمحے اسرائیل سے بات چیت سے انکار نہیں کیا گیا۔ مذاکرات میں تعطل کا ذمہ دار اسرائیل اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ہیں۔