اقوام متحدہ اپنی موجود صلاحیتوں پر پورا نہیں اتر رہا:ٹرمپ
127
M.U.H
25/09/2018
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں بہت صلاحیت مو جود ہے مگر وہ اس پر پورا نہیں اتر رہی۔ امریکی صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں بڑی حیرانی ہوتی ہے کہ اقوام متحدہ میں بہت سے مسائل حل نہیں ہو پاتے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے پہلے اقوام متحدہ کو امریکہ کی جانب سے دیئے جانے والے بجٹ پر تنقید کرتے رہے ہیں کہ یہ بہت زیادہ ہے۔ امریکہ اقوام متحدہ کو 22 فی صد یعنی 5 ارب 40 کروڑ ڈالر دیتا ہے۔