اسرائیلی فوج کے مظالم جاری، ۲۱ سالہ فلسطینی نوجوان شہید، ۲۰ زخمی
411
M.U.H
25/09/2018
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید جبکہ ۲۰ فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے۔
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہد جبکہ ۲۰ فلسطینیوں زخمی کر دیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ مشرقی غزہ میں رات گئے فلسطینیوں نے اسرائیل کے خلاف ریلی نکالی۔ فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے کو کچلنے کے لیے قابض فوج نے طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں ۲۱ سالہ نوجوان سرمیں گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔ شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت عماد اشتیوی کے نام سے کی گئی ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں نے ٹائر جلا رکھے تھے اور وہ اسرائیلی فوج پر سنگ باری کررہے تھے۔
خیال رہے کہ ۳۰ مارچ سے فلسطینی شہری ’حق واپسی‘ کے لیے غزہ کی سرحد پر مظاہرے کرتے ہیں۔ ان فلسطینیوں کو سنہ ۱۹۴۸ء کے دوران ان کےگھروں سے نکال دیا تھا اور وہ پون صدی سے غزہ میں مہاجر کے طورپر زندگی گذار رہے ہیں۔