گوگل کے کارکنوں کا، صیہونی حکومت کے ساتھ اپنی کمپنی کے تعاون پر اعتراض
59
M.U.H
17/04/2024
گوگل کے احتجاجی کارکنوں نے کیلیفورنیا اور نیویارک میں، کمپنی کے دو دفتروں میں داخل ہونے کے بعد دھرنے پر بیٹھ گئے اور انھوں نے اعلان کیا کہ جب تک گوگل کمپنی صیہونی حکومت کے ساتھ معاہدہ ختم نہیں کرے گی وہ یہاں سے نہیں نکلیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ گوگل اور امیزون نے صیہونی حکومت کے ساتھ ڈیٹا سینٹر اور دیگر سروسز کے لئے ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔
گوگل کے کارکنوں کی اکثریت اس معاہدے پر پہلے سے ہی معترض تھی لیکن غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے بعد یہ مخالفت بڑھ گئی ہے۔
اس دوران مختلف امریکی شہروں میں فلسطین کے حامیوں کے مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
منگل کو بھی فلسطین کے حامیوں نے مظاہرے کر کے غزہ ميں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔