امریکہ دنیا کا چوکیدار نہیں، افغانستان کے بعد اب دوسرے علاقوں سے بھی اُسے نکلنا ہوگا: اسماعیل ہنیہ
483
m.u.h
04/12/2021
فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا دیگر علاقوں سے بھی اس کے انخلا کا باعث بنے گا اور یہ کہ دنیا میں امریکہ، اور اسرائیل سمیت اس کے اتحادی کمزور پڑتے جا رہے ہیں۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے یہ بات ترکی میں بیت المقدس کے علمبرداروں کے بارہویں اجلاس سے اپنے خطاب میں کہی۔
انھوں نے کہا کہ صیہونی دشمن کے خلاف سیف القدس جنگ نے عالمی سطح پر تہلکہ مچایا ہے جس کے اثرات ابھی بھی دیکھے جا رہے ہیں۔
اسماعیل ہنیا نے کہا کہ بیت المقدس کی تلوار اب مسجد الاقصی، بیت المقدس اور پورے فلسطین کو آزاد کرائے بغیر نیام میں نہیں جائے گی۔
انھوں نے افغانستان سے امریکی انخلا کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ امریکہ دنیا کا کوئی چوکیدار نہیں اور یہ کہ افغانستان سے امریکی انخلا دیگر علاقوں سے بھی اس کے انخلا کا باعث بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں امریکہ، اور اس کے اتحادی کمزور پڑتے جا رہے ہیں جن میں سرفہرست اسرائیل ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما نے کہا کہ استقامت و مزاحمت ہمیشہ نہایت کارگر واقع ہوئی ہے۔