وزیر اعظم مودی کی قیادت میں پاکستان میں گھس کر مارے گئے دہشت گرد، ہر چیلنج سے جیتی جنگ: امت شاہ
437
M.U.H
04/12/2021
نئی دہلی: وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو ایک پروگرام کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے کووڈ-19 وبا، دہشت گردی، نکسل واد اور جموں وکشمیر جیسے مختلف موضوعات پر مرکز کی بی جے پی حکومت کی طرف سے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کئے گئے کاموں کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 کے پہلے ہندوستان میں پالیسی پیرالسس کی صورتحال تھی۔ امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کووڈ وبا کے وقت بھی ایسے فیصلے لئے گئے، جن س ہندوستان کی معیشت اس وقت دیگر کسی بھی ملک کی معیشت سے کہیں زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک کے عوام نے ہر چیلنج سے کامیابی کے ساتھ جنگ جیتی ہے۔
امت شاہ نے کہا- اب کشمیر میں امن قائم ہے
CNN-News18 کی شراکت میں ہوئے ہندوستان ٹائمس لیڈر شپ سمٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پاکستان میں گھس کر دہشت گردانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ اس سے دنیا حیران رہ گئی تھی۔ چاہے کشمیر کا مسئلہ ہو، جس میں آرٹیکل 370 بھی شامل ہے، ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے اگست 2019 کو یہ آرٹیکل ہٹایا۔ اب کشمیر میں امن ہے۔ وہاں ترقی ہو رہی ہے۔ نارتھ ایسٹ کے ریاستوں میں بھی سرکار نے انتہا پسندی پر لگام لگائی ہے۔ ساتھ ہی دیگر موضوعات کو سلجھا کر وہاں ترقی کو آگے بڑھایا۔
امت شاہ نے کہا، ’وزیر اعظم مودی نے پہلے گجرات کے وزیر اعلیٰ اور پھر وزیر اعظم کے طور پر نظام کو سدھارنے کا کام کیا ہے۔ میں ان کے کافی قریب رہا ہوں۔ میں نے دیکھا ہے کہ سبھی مسائل کو انہوں نے کافی اچھے سے حل کیا ہے۔ وزیرا عظم مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد لوگوں کو ترقی سے جوڑنے کا کام کیا گیا ہے‘۔
کورونا وبا سے پوری دنیا میں آئی تبدیلی
وزیر داخلہ نے کہا کہ کورونا وبا پوری دنیا میں بہت ساری تبدیلیاں لے کر آئی ہے۔ ہندوستان کے نظریے سے دیکھیں گے تو بہت تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ ہمارے لئے بدقسمتی کا موضوع رہا کہ کورونا کے سات سال پہلے ہی ملک کو مستحکم حکم مل گئی تھی۔ اس سے پہلے ملک میں ایسا کابینہ تھا، جو وزیر اعظم کو وزیر اعظم نہیں مانتا تھا۔ ہر وزیر اپنے آپ کو وزیر اعظم مانتا تھا۔ ملک میں بدعنوانی میں اضافہ ہوا تھا، ملک کی بدنامی ہوئی تھی، لیکن ہندوستان کو 2014 میں مستحکم حکومت ملی تھی۔