پیگاسس جاسوسی معاملہ اور کسان تحریک کے سلسلہ میں کانگریس لیڈران نے التوا کے نوٹس پیش کئے
423
M.U.H
23/07/2021
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج چوتھا دن ہے اور پیگاسس جاسوسی معاملہ آج بھی ایوانوں میں ہنگامہ کا باعث بنا ہوا ہے۔ آج لوک سبھا میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ منیکام ٹیگور کی جانب سے اس معاملہ پر بحث کے لئے التوا کا نوٹس پیش کیا گیا۔ جبکہ راجیہ سبھا میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دیپیندر ہڈا نے التوا کا نوٹس پیش کیا ہے۔
مانسون اجلاس کے پہلے دو دن راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں حزب اختلاف نے پیگاسس جاسوسی، کورونا بحران اور کسان تحریک سمیت کئی معاملوں پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی تھی، جبکہ بدھ کے روز عید الاضحیٰ کی تعطیل کے بعد گزشتہ روز جمعرات کو بھی زبردست ہنگامہ کیا گیا تھا۔