آخری سانس تک لڑیں گے اور کامیاب ہوںگے: راکیش ٹکیت
448
M.U.H
07/03/2021
نئی دہلی: زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسان احتجاج کے یعنی 6 مارچ کو 100 مکمل ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر کسانوںنے کالے جھنڈے دکھانے اور کے ایم پی ایکسپریس وے کو جام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثنا کسان رہنما اور بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کاشتکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زرعی قوانین کے خلاف حل نکلتے تک،آخری سانس تک جدوجہد جاری رہے گی اور ہم جیتیں گے۔غازی پور بارڈر پر چل رہی کسانوں کی تحریک کا اہم چہرہ رہے راکیش ٹکیت نے ہفتے کی صبح ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کسان تحریک کے 100 دن مکمل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ان کسانوںکا بھی شکریہ ادا کیا ہے جو زرعی قوانین کے خلاف ان کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔