کسان تحریک پر راہل گاندھی کا ٹویٹ- اَن داتا مانگے ادھیکار، حکومت کرے اَتیاچار
442
M.U.H
07/03/2021
کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کسانوں کے معاملے پر ایک بار پھر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر لکھا کہ ملک کی سرحد پر جان بچھاتے ہیں جن کے بیٹے ، ان کے لئے کیلیں بچھائی گئی ہیں دہلی کی سر حد پر ۔ ان داتا مانگے ادھیکار( حق)، حکومت کرے اتیاچار( ظلم)۔
را ہل گاندھی نے تین نئے مرکزی زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کے 100 دن مکمل ہونے پر کہا تھا کہ حکومت کو ان قوانین کو واپس لینا ہوگا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ جو لوگ بیج بوکر صبر کے ساتھ فصل کا انتظار کرتے ہیں ، وہ مہینوں کے انتظار اور خراب موسم سے نہیں ڈرتے۔ تینوں قوانین کو واپس کرنا ہی ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ پچھلے 100 دن سے ، دہلی کے قریب کئی مقامات پر کسان تنظیم مظاہرہ کر رہی ہیں۔ ان کا مطالبہ یہ ہے کہ تینوں زرعی قوانین کو واپس لیا جائے اور کم سے کم سپورٹ پرائس ( ایم ایس پی ) کی ضمانت دینے والا قانون بنایا جائے۔ دوسری طرف ، حکومت نے تینوں قوانین کو زرعی اصلاحات کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کسانوں کو فائدہ ہوگا اور ان کے پاس اپنی پیداوار کو بیچنے کے لئے بہت سارے آپشن ہوں گے۔