بابری انہدام کیس میں کورٹ کے فیصلے پر راجناتھ سنگھ کا بیان: دیر سے ہی سہی ، مگر انصاف کی جیت ہوئی
516
M.U.H
01/10/2020
نیشنل ڈیسک: بی جے پی کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بابری مسجد انہدام کیس میں لکھنؤ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیا ہے۔ اس معاملے میں فیصلے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کر اپنا رد عمل دیا ہے ۔
وزیر دفاع نے کہا کہ میں بابری مسجد انہدام کیس میں ایل کے اڈوانی ، کلیان سنگھ ، ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی ، اوما جی سمیت 32 افراد کی کسی بھی سازش میں شامل نہ ہونے کے لکھنؤ کی خصوصی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ اس فیصلے سے یہ ثابت ہوا ہے کہ دیر سے ہی سہی ، مگر انصاف کی جیت ہوئی ہے۔
سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے ایودھیا میں 6 دسمبر 1992 کو متنازعہ ڈھانچہ گرائے جانے کے معاملے میں آج فیصلہ سناتے ہوئے بی جے پی کے سینئر رہنماؤں ایل کے اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی ، اوما بھارتی ، کلیان سنگھ سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔