بابری انہدام معاملے میں فیصلے سے خوش وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا'' ستیہ میو جئیتے''، کانگرس پر لگایا سادھو- سنتوں کو بدنام کرنے کا الزام
514
M.U.H
01/10/2020
لکھنؤ: 6 دسمبر 1992 کو بابری انہدام کیس کے تمام ملزموں کے بری ہونے کے سے انتہائی خوش اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹ کیا ' ستیہ میو جئیتے'!
یوگی نے ٹویٹ کیا کہ سی بی آئی خصوصی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم ہے ۔ انہوں نے اس معاملے میں کانگرس پر سنتوں ، مذہبی رہنما ؤں اور وی ایچ پی عہدیداروں کو بدنام کرنے کی سازش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ، عوام سے معافی مانگنے کی اپیل کی۔
وزیر اعلی نے لکھا اس وقت کی کانگرس حکومت کی جانب سے سیاسی تعصب کا نشانہ بنے سنتوں، بی جے پی نیتاؤں ، وی ایچ پی عہدیدار ، سماجی کارکن کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سے بدنام کیا گیا۔ انہیں اس سازش پر عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔
غور طلب ہے کہ سی بی آئی کے خصوصی جج ایس کے یادو نے بابری انہدام کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ثبوت کی عدم موجودگی میں تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ متنازعہ ڈھانچے کو مسمار کرنے کا واقعہ بظاہر منصوبہ بند سازش کا نہیںدکھائی دیتا ہے۔ یہ اچانک واقعہ تھا ، لہذا اس کے لئے کسی بھی ملزم کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہے۔