جنرل قاسم سلیمانی کا قتل امریکہ کا تکفیری دہشت گردی کےلئے سب سے بڑا تحفہ تھا: ایڈمیرل شمخانی
606
M.U.H
05/07/2020
ایرانی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل امریکہ کا تکفیری دہشتگردی اور اپنے حامیوں کے لئے سب سے بڑا تحفہ تھا۔
یہ بات ایڈمیرل "علی شمخانی" نے شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل سے متعلقہ سیاسی - قانونی تعقیبی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صیہونیوں کی طرف سے شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے خلاف نفرت کی وجہ خطے میں تکفیری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے ناقابل فراموش کردار اور امریکی انسداد دہشت گردی شو کو بے نقاب کرنا تھی۔
ایڈمیرل شمخانی نے کہا کہ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف حقیقی معرکہ آرائی میں ان دونوں کمانڈروں کی کوششوں کو سراہنا چاہئے کیونکہ ان کی مخلصانہ کوششوں سے دنیا کے تمام حصوں میں تکفیری دہشت گردی کے بغاوت کو روک دیا گیا ہے۔