نئی دہلی،26جون(یواین آئی)ہندوستان کے سہ روزہ دورے پر قومی دارالحکومت پہنچے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بدھ کو ملاقات کی۔
مسٹر پومپیو نے وزیراعظم نریندرمودی سے صبح ملاقات کرکے دوطرفہ مسئلوں پر بات چیت کی تھی۔اس سے پہلے انہوں نے قومی صلاح کار اجیت ڈوبھال سے ساؤتھ بلاک میں ملاقات کی تھی۔اس دوران دونوں لیڈروں دہشت گردی اور سلامتی سمیت کئی مسئلوں پر تبادلہ خیال کیا۔
قابل ذکر ہے کہ 28جون کو جاپان کے اوساکا میں جی -20چوٹی کانفرنس میں مسٹر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان میٹنگ ہونی ہے اور اس لحاظ سے مسٹر پومپیو اور مسٹر ڈوبھال کی ملاقات کافی اہم ہے اور اس میٹنگ پر سب کی نظریں ہیں۔
امریکی حکومت نے مسٹر پومپیو کے دہلی پہنچنے کے کچھ گھنٹوں کے اندر بیان جاری کرکے ہندوستان کے ساتھ کاروبار اور دیگر دوطرفہ مسئلوں پر بات چیت کے سلسلے میں اپنے مثبت رخ کا اظہارکیاتھا۔بیان میں کہا گیا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ امریکہ کے نہ ٹوٹنے والے دوستانہ تعلقات ہیں اور دنیا کے سب سے پرانے اور بڑے جمہوری ملک ہونے کے ناتے دونوں ایک دوسرے کی روایات اور اقدار کا احترام کرتے ہیں۔