763 M.U.H 13/02/2019
نئی دہلی، 13 فروری : مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے بدھ کے روز کہا کہ کمپٹرولر اینڈ آڈیٹنگ جنرل ( سی اے جی) کی رپورٹ کے بعد ‘مهاجھوٹ گٹھ بندھن’كا جھوٹ بے نقاب ہو گیاہے۔
رافیل طیارہ سودے سے متعلق سی اے جی کی رپورٹ آج پارلیمنٹ کے ٹیبل پر رکھی گئی جس میں جنگی طیاروں کی قیمتوں کا ذکر تو نہیں کیا گیا ہے لیکن کہا گیا ہے پرانے معاہدے کے مقابلے میں نئے سودے میں 2.86 فیصد کی بچت ہوئی ہے۔
مسٹر جیٹلی نے ٹوئٹر پر لکھاکہ ” ‘ستیہ مے جیتے’ سچائی کی جیت ہوئی، رافیل پر کیگ کی رپورٹ سے سچ کی تصدیق ہوئی۔
انہوں نے ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے سودے کا موازنہ بھی کیا ۔
مرکزی وزیر نے رافیل طیارہ سودے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر سوال کھڑے کئے جانے پر کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھ کہ ا "ایسا نہیں ہے کہ عدالت غلط ہے، کیگ غلط ہے اور صرف نسل پرستی صحیح ہے”۔
انہوں نے لکھا کہ "وہ لوگ جو ملک سے مسلسل جھوٹ بولتے رہتے ہیں، انہیں جمہوریت سزا دیتی ہے”۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔