کسی سے لڑنے کا ارادہ نہیں لیکن تمام تر طاقت کے ساتھ اپنے وطن کا دفاع کریں گے: ظریف
1100
M.U.H
13/02/2019
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نہ کسی ملک کیلئے خطرہ ہے اور نہ ہی کسی سے جنگ لڑنے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن ہم اپنی تمام تر طاقت کیساتھ وطن عزیز کا دفاع کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار"محمد جواد ظریف" نے ایرانی دارالحکومت تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی 40 سالہ خارجہ پالیسی سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس میں کیا۔
ہونے والے اجلاس میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ملک کے وزرائے خارجہ اور ایران میں تعینات غیر ملکی سفیر اور نمائندے بھی شریک تھے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی عوام ملک کے استحکام اور سلامتی کے اہم ستون کے ناطے سے ایران کے خلاف دشمنوں کے دباؤوں کو بے اثر کریں گے۔
انہوں نے اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر انقلاب کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی تاریخی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم ملکی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام غیر ملکی پابندیوں اور ملکی انتظامات میں مشکلات کی بدولت ملک میں موجودہ مسائل اور معیشتی دباؤ کے باوجود، بھر پور طاقت کے ساتھ مزاحمت کر رہے ہیں۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ ہمیں بحثیت عوامی خادم اپنے فرائض سرانجام دے کر ان کے سامنے سر جھکا کر انھیں خراج عقیدت پیش کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بانی انقلاب امام خمینی (رح) کے مطابق ہم سب عوام کے خادم ہیں کیونکہ ایرانی عوام گزشتہ سالوں سے اب تک جنگ اور دباؤوں کے سامنے مزاحمت کر رہے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی عوام ملک کے استحکام کے ستون ہیں لہذا ان کے حقوق کا تحفظ نہ صرف ایک اخلاقی ذمہ داری ہے بلکہ ملکی سلامتی کی ایک اہم ضرورت ہے۔
انہون نے کہا کہ ہم ایرانی عوام کے بغیر کچھ نہیں ہیں اور ان کے ساتھ سب کچھ ہیں اور یہ اسلامی جمہوریہ ایران کا سب سے پہلا اصول و بنیاد ہے۔
ظریف نے کہا کہ ہم نے ایرانی قوم کی طاقت پر انحصار کے ذریعے ملک کی آزادی، ترقی، امن اور سلامتی کو حاصل کرکے ان کو تحفظ کرلیا ہے۔