بحریہ کو ملیں گے دہائیوں پرانے چیتك کے بدلے نئے ہیلی کاپٹر
1107
m.u.h
13/02/2019
وزارت دفاع نے دہائیوں پرانے چیتك ہیلی کاپٹر کے بیڑے کی جگہ بحریہ کو 111 نئے کثیر المقاصد هیلی كاپٹروں سے لیس کرنے کے لئے ہندوستانی اسٹریٹجک پارٹنر کمپنیوں اور انہیں بنانے والی غیر ملکی کمپنیوں کے لئے لیٹر آف انٹریسٹ ’ایکسپر یشن آف انٹریسٹ‘ جاری کیا ہے۔
نئے 111 ہیلی کاپٹروں میں سے 95 ہندوستانی اسٹریٹجک پارٹنر کمپنی کی طرف سے ملک میں ہی بنائے جائیں گے۔ وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کی صدارت میں گذشتہ 25 اگست کو ہونے والی ڈیفنس پروکیورمنٹ کونسل کے اجلاس میں ان ہیلی کاپٹروں کی خریداری کی منظوری دے دی گئی تھی۔ ان ہیلی کاپٹروں کااستعمال تلاش اور بچاؤ مہمات، سمندری مہمات،ساز و سامان کو لانے- لیجانے اور تارپيڈو گرانے میں کیا جائے گا۔ اس منصوبے سے حکومت کے 'میک ان انڈیا' پروجیکٹ کو تقویت ملے گی اور ملک میں ہیلی کاپٹر بنانے کی صلاحیت بڑھےگي۔
ہندوستانی پرائیویٹ کمپنیوں سے اس پروجیکٹ میں 'ایکسپریشن آف انٹریسٹ'کی درخواست وزارت دفاع اور ہندوستانی بحریہ کی ویب سائٹ پر ہے۔ غیر ملکی کمپنیوں کے لئے یہ درخواست ان کمپنیوں کے ذریعہ سے کیا گیا ہے جنہوں نے 'رکوئسٹ فار انفارمیشن'میں حصہ لیا تھا۔
ان ہیلی کاپٹروں کو بنانے والی غیر ملکی کمپنیوں کو ہیلی کاپٹر کے ملک میں ہی تعمیر کے لئے ڈیزائننگ، انضمام اور مینوفیکچرنگ کے عمل سے متعلق بنیادی سہولیات مہیا کرانی ہوگی۔ہندوستانی اسٹریٹجک پارٹنر کمپنیوں کو ایکسپریشن آف انٹریسٹ میں معلومات دینے کے لئے دو ماہ اور غیر ملکی کمپنیوں کو تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ اس عمل میں حصہ لینے والی ممکنہ ہندوستانی کمپنیوں میں- ٹاٹا ایڈوانس سسٹم لمیٹڈ، مهندرا ڈیفنس، اڈانی ڈیفنس، لارسن اینڈ ٹوبرو(ایل اینڈ ٹی)، بھارت فورج اور ریلائنس انفراسٹرکچر شامل ہیں۔ ہندوستانی کمپنیوں کا انتخاب سسٹم اینٹیگریشن ، ایرو اسپیس ڈومین اور مالیاتی صلاحیت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
غیر ملکی کمپنیوں میں لاكهڈ مارٹن، ائیربس ہیلی کاپٹر، بیل ہیلی کاپٹر اور آر اوای کے اس عمل میں شامل ہونے کی توقع ہے۔ اس سودے کے لئے تجاویز اس سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر مانگے جانے کا امکان ہے۔