ایس پی کے ہنگامہ کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی دو بجے تک ملتوی
836
m.u.h
12/02/2019
نئی دہلی، 12 فروری: اترپردیش کے سابق وزیراعلی اکھیلیش یادو کو لکھنو کے اموسی ہوائی اڈہ پر طیارہ پر چڑھنے سے روکے جانے کے معاملہ کو راجیہ سبھا میں اٹھانے کی کوشش کررہے سماجوادی پارٹی کے اراکین کے ہنگامہ کی وجہ سے ایوان کی کارروائی منگل کو دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
بجٹ اجلاس کے دوران پہلی بار ایوان میں وقفہ صفر چل رہا تھا اسی دوران سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو کھڑے ہوگئے اور کچھ کہنے کی کوشش کرنے لگے۔ اسی دوران سماج وادی پارٹی کے اراکین اپنی اپنی سیٹوں سے اٹھ کر بولنے لگے۔ پھر وہ ایوان کی وسط میں آنے کی کوشش کرنے لگے۔
اسی دوران چیرمین ایم ونکیا نائیڈو نے صبح 11.44بجے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کردی۔
اترپردیش کے سابق وزیراعلی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ان کو لکھنو ہوائی اڈہ پر بغیر کسی تحریری ہدایت کے روکا گیا ہے۔
مسٹر اکھیلیش یادو طلبا یونین کے ایک پروگرام سے خطاب کرنے کے لئے جارہے تھے۔